ابوظبی ٹی 10 لیگ میں محمد عامر اور بھارتی کھلاڑی کے درمیان میدان میں تلخ جملوں کا تبادلہ
ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے دوران پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور بھارتی بیٹر کے درمیان میدان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔

میچ کے دوران محمد عامر بولنگ کر رہے تھے کہ بھارتی بیٹر نے وکٹ کیپر کے اوپر سے ریورس شاٹ کھیل کر چوکا لگا دیا، جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔
اگلی ہی گیند پر بھارتی بیٹر نے ایک اور شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، تاہم گیند باؤنڈری پر کیچ ہوگئی۔ وکٹ حاصل کرنے کے بعد محمد عامر نے جارحانہ انداز میں جشن منایا۔
محمد عامر ٹی 10 لیگ میں یو اے ای بلز کی نمائندگی کر رہے ہیں، جس میں پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان بھی شامل ہیں۔ گزشتہ میچ میں عامر نے دو اوورز میں 38 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل ایک اور مقابلے میں پاکستانی بیٹر افتخار احمد نے محمد عامر کو چھکا لگایا تھا، جس کے جواب میں عامر کی باؤنسر براہ راست افتخار کے ہیلمٹ پر جا لگی۔ واقعے کے بعد فزیو کو میدان میں آنا پڑا۔



