Gas Leakage Web ad 1

راولپنڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کا فیصلہ

0

راولپنڈی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت مقامی مسافر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 12 فیصد، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ کے فریٹ ریٹس میں 10 فیصد کمی کی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) اسد عباس شیرازی نے مسافر اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔
سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج
سرکاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 39 روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول 10.56 فیصد سستا ہوا ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں اس کی قیمت میں 7.93 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی میں مقامی مسافر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 12 فیصد کمی کی جائے گی، جبکہ ڈی کلاس اڈوں اور جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی سے چلنے والی انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی ہوگی۔

اسی طرح گڈز ٹرانسپورٹ کے فریٹ ریٹس میں بھی 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری آر ٹی اے اسد عباس شیرازی نے بتایا کہ نئے ٹرانسپورٹ کرایوں پر فوری عمل درآمد کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف براہ راست مسافروں تک پہنچایا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف شکایات ہیلپ لائن 1071 پر درج کرائی جاسکتی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.