Gas Leakage Web ad 1

اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ میں اربوں ڈالر بھیج دیے، سعودیہ اور امارات سرفہرست

0

کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر 2026ء کے دوران اربوں ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجیں، جس کے نتیجے میں ملکی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر 2026ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں مجموعی طور پر 3.9 ارب امریکی ڈالر پاکستان موصول ہوئے، جبکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 13.8 فیصد اور ستمبر 2026ء کے مقابلے میں ماہانہ بنیادوں پر 8.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایل پی جی کی قیمت کا تعین اب اوگرا کی جگہ پی ایس او اور ایس ایس جی پی ایل کرینگے
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2026-27ء کے پہلے چار ماہ یعنی جولائی سے اکتوبر کے دوران کارکنوں کی مجموعی ترسیلات زر 14.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران موصول ہونے والے 13.0 ارب ڈالر کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہیں۔

اکتوبر 2026ء کے دوران پاکستان کو موصول ہونے والی ترسیلات زر میں سب سے بڑا حصہ سعودی عرب کا رہا، جہاں سے 981.6 ملین ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے 815.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 592.2 ملین ڈالر جبکہ امریکا سے 328.9 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.