Gas Leakage Web ad 1

کرپشن کے الزام لگانے والے حکومت میں کیوں؟ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں: مریم نواز

0

جہلم میں اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ جیسے جیسے انتخابات قریب آ رہے ہیں، بعض لوگوں کو تکلیف ہونا شروع ہو گئی ہے۔ ایسے افراد جس پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں، اس کے بارے میں سب کو معلوم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ اگلے انتخابات کے لیے اپنی جگہ پکی کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ کیا سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کرپشن نہیں ہوتی؟ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تو کرپشن کا ایک پورا نیٹ ورک موجود تھا، جبکہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں کی وزیراعلیٰ روزانہ کرپشن کے واقعات بے نقاب کرتی ہیں۔
جمائما گولڈ اسمتھ کا اہم انکشاف، رسل برینڈ کے تشدد سے بچنے کے لیے پولیس بلانا پڑی
ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں معلوم ہوا کہ کسی وزیر نے کرپشن کی ہے یا رشوت وصول کی ہے تو وہ اسے کسی صورت نہیں چھوڑیں گی۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ کئی ہزار ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں میں سے کسی ایک روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مظلوم افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دکان کے مالک نے خاتون کو تھپڑ مارے تھے، جس پر انہوں نے متاثرہ خاتون کو تھانے بلا کر کہا کہ وہ اس مالدار شخص کے منہ پر زوردار تھپڑ مارے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج نوجوانوں کے ہاتھوں میں پٹرول بم اور پتھر نہیں بلکہ لیپ ٹاپ ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آج ان کے ہیروز اور سپر ہیروز ہونہار طلبہ ہیں، جنہوں نے اپنی محنت اور کوششوں سے کامیابی کا یہ مقام حاصل کیا ہے۔ طلبہ کے خواب پورے ہو رہے ہیں اور ان کی کامیابی پر والدین بھی اتنے ہی خوش ہیں جتنے خود بچے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر والدین کی محنت، قربانیوں اور کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ جہلم کی سرکاری یونیورسٹی کے 115 طلبہ اور نرسنگ کالج کی 42 طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، جبکہ 109 طلبہ کو تقریباً 25 لاکھ روپے کے ہونہار اسکالرشپس بھی فراہم کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ، فون اور اسکالرشپس طلبہ کا حق ہیں اور یہ ان کی اپنی محنت کا صلہ ہیں۔ طلبہ کو ان کی محنت کا پورا حق ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم پر سرمایہ کاری دراصل قوم کے مستقبل پر سرمایہ کاری ہے، کیونکہ ہر بچہ پاکستان کا مستقبل ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ نوجوان اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کے ذریعے ملک اور اپنی مٹی کا نام روشن کریں۔

اس موقع پر مریم نواز نے اسکوٹیز حاصل کرنے والی طالبات کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے لازمی طور پر ہیلمٹ پہنیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کو ڈرائیونگ کی مکمل تربیت بھی فراہم کی جائے گی، کیونکہ والدین نے انہیں بہت محبت اور محنت سے پالا ہے، اس لیے انہیں اپنی جان اور سلامتی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ بڑی تعداد میں اسکوٹیز تیار ہونے کے باعث ان کی تقسیم میں تاخیر ہوئی ہے، تاہم بہت جلد اسکوٹیز کی پہلی کھیپ تقسیم کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

مریم نواز نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ گمراہ کن باتوں پر یقین کرنے کے بجائے حقائق جانیں اور اپنی قابلیت، صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں پاکستان کا پرچم دیکھنا چاہتی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.