ذرائع کے مطابق چند روز قبل جیل میں قیام کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی۔ وہ اپنی بیرک میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ اسی دوران انہیں اچانک چکر آئے اور وہ توازن برقرار نہ رکھ سکے، جس کے باعث زمین پر گر پڑے۔
عدالت کا لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکم
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرک میں گرنے کے نتیجے میں شاہ محمود قریشی کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں، جبکہ ان کے گھٹنے اور بازو پر نسبتاً شدید چوٹیں لگیں۔

واقعے کے فوری بعد جیل حکام نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ان کے خون کے نمونے حاصل کرکے تجزیے کے لیے شوکت خانم ہسپتال بھجوا دیے تھے۔ تاہم اب انہیں مزید تفصیلی طبی معائنے اور ضروری ٹیسٹوں کے لیے پی آئی سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ماہر ڈاکٹرز ان کی طبی حالت کا جائزہ لے رہے ہیں۔



