اسحاق ڈار سے صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی خان اور وزیراعظم بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر میں ترقیاتی عمل تیز کرنے اور عوامی فلاح کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مقامی تجارت کے فروغ، سیاحت کی ترقی اور اہم شاہراہوں کے منصوبوں کی تکمیل پر خصوصی توجہ دی گئی، صحت، تعلیم، عوامی خدمات اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پر بھی بات ہوئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت پاکستان خطے کی ترقی، جاری منصوبوں میں تعاون اور عوام کے معاشی و سماجی حالات بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی شریک تھے۔



