Gas Leakage Web ad 1

کوئی سیاسی جماعت جو خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائےگی: رانا ثنا اللہ

0

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جو سیاسی جماعت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے خلوص نیت کے ساتھ سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی نہیں ہوگی، وہ سیاسی طور پر مائنس ہوجائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا نے 160 ارب روپے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کی وزیراعظم شہباز شریف نے فوری منظوری دے دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے حکومت کی اولین ترجیح دہشتگردی کا قلع قمع کرنا ہے۔
پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند کرنے کا فیصلہ، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خاتمہ کیے بغیر عوام کی زندگیوں میں بہتری نہیں لائی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے ایجنڈے کا حصہ نہ بننے والی سیاسی جماعت سیاسی طور پر مائنس ہوجائے گی۔ ان کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت کو دہشتگردی کے خلاف پوری سنجیدگی اور خلوص کے ساتھ سکیورٹی فورسز کا ساتھ دینا چاہیے، بصورت دیگر اسے سیاسی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال اس معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی مسودہ سامنے آیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے تاکہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.