راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی اور دہشتگرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں بھرپور جواب دیا جائے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبر پختونخوا کی سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں اور سرحدی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہیں صوبے میں تعینات فوجی فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاری برقرار رکھنے اور مسلسل چوکس رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کو بھی سراہا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے، ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی اور بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف آپریشنز پوری شدت سے جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی حمایت سے پاکستان دہشتگردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دے گا۔
چیئرمین ڈیفنس فورسز نے پاکستان کے عوام، شہداء اور سکیورٹی فورسز کے غازیوں کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔



