گلگت بلتستان میں بلدیاتی الیکشن کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا
گلگت: گلگت بلتستان میں 20 سال کے وقفے کے بعد بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 5 دسمبر کو گلگت، سکردو اور چلاس کی میونسپل کارپوریشنز کے انتخابات ہوں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں اپریل 2027 میں یونین کونسلز، ضلعی کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں کے انتخابات کرائے جائیں گے۔
پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 منظور ہو چکا ہے، جس کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا گیا ہے۔ ان کے مطابق پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 26 اکتوبر سے جمع کرائے جا سکیں گے۔

راجہ شہباز خان نے بتایا کہ انتخابات ملٹی وارڈ کی بنیاد پر ہوں گے، جبکہ خواتین کے لیے 17 فیصد نمائندگی مختص کی جائے گی۔ اس کے علاوہ خصوصی افراد، نوجوانوں اور اقلیتوں کے لیے بھی مخصوص نشستیں رکھی جائیں گی۔



