Gas Leakage Web ad 1

موبائل فون کی پی ٹی اے سے تصدیق کا آسان طریقہ

0

پی ٹی اے کی شہریوں کو موبائل فون خریدتے وقت آئی ایم ای آئی رجسٹریشن چیک کرنے کی ہدایت

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ موبائل فون خریدنے سے قبل اس کی قانونی حیثیت اور آئی ایم ای آئی رجسٹریشن کی تصدیق ضرور کریں تاکہ غیر منظور شدہ اور غیر قانونی ڈیوائسز کی خریداری سے بچا جا سکے۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں معاذ صداقت کی لمبی چھلانگ، سلمان مرزا بھی 9 درجے اوپر آگئے
پی ٹی اے کے مطابق موبائل فون کی قانونی حیثیت یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ٹیکس اور ڈیوٹی کی ادائیگی کے بعد ڈیوائس کی پی ٹی اے سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔

اتھارٹی نے بتایا کہ ملک میں موبائل ڈیوائسز کی شناخت، رجسٹریشن اور بلاکنگ کے لیے ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) قائم کیا گیا ہے، جس کے تحت غیر تصدیق شدہ آئی ایم ای آئی نمبرز والی ڈیوائسز کو بلاک کیا جا سکتا ہے۔

پی ٹی اے نے صارفین پر زور دیا ہے کہ موبائل فون خریدتے وقت صرف منظور شدہ ڈیوائسز کو ترجیح دیں اور خریداری سے پہلے ان کی آئی ایم ای آئی رجسٹریشن کی تصدیق کریں۔ اس مقصد کے لیے موبائل فون پر *#06# ڈائل کرکے آئی ایم ای آئی نمبر معلوم کیا جا سکتا ہے، جسے فون کے ڈبے پر درج نمبر سے لازماً ملانا چاہیے۔

اتھارٹی نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موبائل فون صرف قابلِ اعتماد ذرائع سے خریدیں اور ڈیوائس کی قانونی حیثیت کی تصدیق کے بغیر خریداری سے گریز کریں۔ موبائل فون آپریٹرز کی جانب سے فراہم کردہ آئی ایم ای آئی سے متعلق معلومات بھی DIRBS میں استعمال کی جاتی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق شہری 8484 پر ایس ایم ایس بھیج کر بھی آئی ایم ای آئی سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر کسی صارف کا موبائل فون بلاک ہو جائے تو وہ پی ٹی اے کے متعلقہ نظام یا موبائل ایپ کے ذریعے اس بارے میں تفصیلات معلوم کر سکتا ہے۔

اتھارٹی نے مزید یاد دہانی کرائی ہے کہ متعلقہ قانون کے تحت موبائل ڈیوائسز کی غیر قانونی درآمد اور اسمگلنگ قابلِ سزا عمل ہے، جس پر جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔

پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ موبائل فون کی رجسٹریشن اور قانونی حیثیت سے متعلق مزید معلومات کے لیے اتھارٹی کی سرکاری ویب سائٹ www.pta.gov.pk وزٹ کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.