Gas Leakage Web ad 1

شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

0

موسیقی کی دنیا میں کچھ آوازیں ایسی ہوتی ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ماند نہیں پڑتیں بلکہ ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک سحر انگیز آواز استاد نصرت فتح علی خان کی تھی، جنہوں نے اپنی گائیکی سے موسیقی کی دنیا پر ایسا جادو کیا جو آج بھی برقرار ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے لازوال فنکار نصرت فتح علی خان نے 13 اکتوبر 1948 کو پاکستان کے شہر فیصل آباد میں آنکھ کھولی۔
آزادکشمیر: ایل او سی کے قریب بھارت سے بہہ کر آنیوالی بارودی سرنگ پھٹنے سے 4 نوجوان شہید
موسیقی کے ایک نامور گھرانے سے تعلق رکھنے والے نصرت فتح علی خان نے اپنے والد استاد فتح علی خان سے فنِ گائیکی کی تربیت حاصل کی۔ انہوں نے اپنی محنت، لگن اور غیر معمولی صلاحیتوں کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

استاد نصرت فتح علی خان کی آواز میں موجود درد، سوز اور روحانیت نے سامعین کے دلوں پر گہرے نقوش چھوڑے۔ ’’دم مست قلندر‘‘، ’’میرا پیا گھر آیا‘‘ اور ’’یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے‘‘ جیسی قوالیوں نے انہیں عوام میں بے پناہ مقبولیت عطا کی۔

آج بھی ان کے مداح ان کی آواز میں گائی گئی قوالیاں، گیت اور غزلیں سن کر محظوظ ہوتے ہیں۔

نصرت فتح علی خان نے روایتی قوالی کو عالمی موسیقی سے جوڑ کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔ ان کے فن کو دنیا کے مختلف ممالک میں سراہا گیا اور انہوں نے ثابت کیا کہ موسیقی کی زبان کسی سرحد، مذہب یا ثقافت کی پابند نہیں ہوتی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.