Gas Leakage Web ad 1

جنوبی کوریا کے ہائپر سونک میزائل تجربےکے جواب میں شمالی کوریا نے متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے

0

شمالی کوریا نے متعدد بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کیے ہیں، جو ایک ماہ کے دوران ملک کا چوتھا میزائل تجربہ ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے پیر کے روز اپنے مشرقی ساحل کے قریب سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل داغے۔ ان میں سے ایک میزائل نے 900 کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ طے کیا۔
ترکیہ سعودی عرب کیساتھ کھڑا ہے، مشترکہ دفاعی معاہدے پر پیشرفت جاری ہے: ترک صدر
جاپان نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی سخت مذمت کی ہے۔ جاپانی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں جاپانی سفارت خانے کے ذریعے شمالی کوریا کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے اور اس اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے دفتر نے میزائل تجربات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دفتر نے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات ایسے وقت کیے گئے ہیں جب حال ہی میں 8 اکتوبر کو جنوبی کوریا نے بھی ایک ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات بظاہر جنوبی کوریا کے ہائپرسونک میزائل کے کامیاب تجربے کے جواب میں طاقت کا مظاہرہ اور اپنی میزائل صلاحیتوں کا اظہار کرنے کی کوشش ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا رواں سال 10 سے زائد مرتبہ میزائل تجربات کر چکا ہے، جن میں سے چار گزشتہ ایک ماہ کے دوران کیے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.