Gas Leakage Web ad 1

آزادکشمیر: ایل او سی کے قریب بھارت سے بہہ کر آنیوالی بارودی سرنگ پھٹنے سے 4 نوجوان شہید

0

آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب بھارت سے بہہ کر آنے والی بارودی سرنگ پھٹنے سے 4 نوجوان شہید ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

آزاد کشمیر کے علاقے پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع گاؤں مہنڈلہ مدارپور میں بھارت کی جانب سے بہہ کر پاکستان آنے والی بارودی سرنگ حادثاتی طور پر پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں چار نوجوان شہید ہوگئے۔
صدر زرداری نے چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے بیرون ملک دوروں کی منظوری دیدی
سکیورٹی ذرائع کے مطابق چاروں نوجوان روزمرہ معمولات کے تحت گاؤں کے قریب چشمے کے پانی کی پائپ لائن کی مرمت کے لیے گئے تھے۔ ان کے وہاں پہنچتے ہی اچانک زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں چاروں نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

شہدا کی شناخت فیضان صغیر، اشتیاق، عاصم رفیق اور وقاص شریف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا، جبکہ نوجوانوں کی شہادت پر علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا پائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں بھارت کی جانب سے بہہ کر آنے والی بارودی سرنگوں کے باعث شہریوں کی جانوں کو خطرات لاحق رہتے ہیں اور ایسے افسوسناک حادثات اکثر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.