Gas Leakage Web ad 1

ہنگو میں دفعہ 144 نافذ، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد

0

ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان خان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور 30 روز تک برقرار رہیں گی۔
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، تاکہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق پورے ضلع میں ہوگا، جبکہ عوامی مقامات پر غیر مجاز اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.