Gas Leakage Web ad 1

خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر

0

اجلاس میں صوبے کو درپیش چیلنجز، امن و امان کی صورتحال، عوام کے تحفظ، کرپشن کے خاتمے اور سیاحت کے فروغ پر توجہ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اجلاس کے شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوائزری کونسل کا یہ پہلا اجلاس ہے اور صوبے کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کونسل کے ارکان پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور دلجمعی سے ادا کریں اور صوبے کی بہتری کے لیے مؤثر تجاویز پیش کریں۔
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی استعداد کار میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے کونسل کے ارکان پر اعتماد کیا ہے، اس لیے انہیں اپنی کارکردگی کے ذریعے اس اعتماد پر پورا اترنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور سیاحت کے فروغ کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔ تمام متعلقہ فریقوں کو مل کر صوبے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایڈوائزری کونسل باہمی تعاون اور مؤثر تجاویز کے ذریعے صوبے کو درپیش مسائل کے حل اور عوام کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.