Gas Leakage Web ad 1

میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران

0

ایک انٹرویو میں کاظم غریب آبادی نے کہا کہ متعدد غیر ملکی قانونی ٹیموں نے میناب اسکول حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ اس واقعے کے حوالے سے امریکا کے خلاف متعلقہ ممالک کی عدالتوں میں مقدمات بھی دائر کیے جا چکے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ میناب اسکول سانحے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے مختلف عدالتوں میں مزید مقدمات دائر کیے جانے چاہییں۔ ایران اس مقصد کے لیے قانونی کارروائی کرنے والے غیر ملکی وکلا کو شواہد فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔
ہنگو میں دفعہ 144 نافذ، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ میناب اسکول پر امریکی حملے میں طلبہ، اساتذہ اور والدین سمیت 168 افراد شہید ہوئے۔ ان کے مطابق یہ حملہ ایران کے خلاف امریکی جارحیت کے پہلے روز کیا گیا تھا۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ بچوں سے بھرے اسکول کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف ایک واضح جنگی جرم ہے اور امریکا کو اس سانحے کا جواب دہ ٹھہرانا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میناب اسکول سانحے کے حوالے سے ایرانی عدلیہ نے باضابطہ فردِ جرم جاری کر دی ہے، جبکہ ایران امریکا کے خلاف غیر ملکی عدالتوں میں مزید مقدمات دائر کرنے کی تیاری بھی کر رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.