Gas Leakage Web ad 1

سکیورٹی فورسز کی پشین میں کارروائی، افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام

0

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع پشین میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے اسلحہ اور گولہ بارود منتقل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع پشین کے علاقے سرانان میں سکیورٹی فورسز نے ایک گودام پر چھاپہ مارا اور اسلحے و گولہ بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ گاڑی سے 3 آر پی جی، 4 لائٹ مشین گنز، ایک مشین گن، دستی بم، راکٹ اور بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
آئی جی خیبر پختونخوا نے احتجاج اور مظاہروں سے نمٹنے کیلئے ضلعی پولیس افسران کو ہدایات جاری کردیں
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد علاقے میں دہشت گرد عناصر کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.