Gas Leakage Web ad 1

آئی جی خیبر پختونخوا نے احتجاج اور مظاہروں سے نمٹنے کیلئے ضلعی پولیس افسران کو ہدایات جاری کردیں

0

خیبر پختونخوا پولیس کو احتجاج اور مظاہروں سے نمٹنے کے لیے آپریشنل ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی جی خیبر پختونخوا کی جانب سے ضلعی پولیس افسران کو رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن میں ممکنہ مظاہروں کی صورت میں تمام حفاظتی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر ریاستی املاک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، اس لیے ڈی پی اوز پولیس نفری کی موجودگی یقینی بنائیں اور اینٹی رائٹ اسکواڈ، اسپیشل اسکواڈ اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔
خیبرپختونخوا کے 8 قبائلی اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی لگائی جائے گی: ذرائع
جاری ہدایات کے مطابق سرکاری و دیگر املاک، پولیس تھانوں، پیٹرول پمپس اور بینکوں سمیت اہم مقامات کی سکیورٹی بھی یقینی بنائی جائے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مظاہروں اور غیر قانونی اجتماعات سے پیدا ہونے والے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔ اگر مذاکرات سے مسئلہ حل نہ ہو تو پہلے اینٹی رائٹ اسکواڈ استعمال کیا جائے، اس کے بعد ہوائی فائرنگ اور پھر ربڑ کی گولیاں استعمال کی جائیں۔ اس کے علاوہ احتجاج کرنے والے مظاہرین کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ اور نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس کو ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے اور تعاون کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس بھی طلب کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 9 بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.