اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مستقل مندوب طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ دنیا میں جنگوں کا دائرہ پھیل رہا ہے، بین الاقوامی قانون کی عمل داری کمزور ہو رہی ہے اور تحمل کا راستہ ترک کیا جا رہا ہے۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونی چاہیے۔ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے نتیجے میں جنگ بندی اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی صورت میں پیش رفت ہوئی۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یومِ ذہنی صحت منایا جا رہا ہے
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور یہ معاہدہ اقوامِ متحدہ کے منشور سے مطابقت رکھتا ہے۔
پاکستانی مستقل مندوب نے کہا کہ جنوبی ایشیا کا خطہ بھارت کے جارحانہ عسکری نظریات کی وجہ سے عدم استحکام کا شکار ہے، جبکہ بھارت کی بڑے پیمانے پر فوجی توسیع کے باعث پورا خطہ دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان اسلحے کی دوڑ نہیں چاہتا، تاہم ضرورت کے مطابق اپنی دفاعی صلاحیتیں برقرار رکھے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جوہری صلاحیتوں کی موجودگی میں جنگ کو قابو میں سمجھنا غلط ہے۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں۔



