Gas Leakage Web ad 1

امریکا میں اے آئی سے نقل کا بحران، 95 فیصد طلبہ کا اسائنمنٹ چیٹ بوٹ سے لکھوانے کا انکشاف

0

امریکا میں مصنوعی ذہانت کے باعث نقل کا بحران سنگین ہوگیا

Gas Leakage Web ad 2

ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا میں طلبہ کے درمیان مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال حد سے بڑھ رہا ہے، جس کے باعث تعلیمی اداروں میں نقل کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔
روزانہ کچھ منٹ کی ورزش سے فٹنس اور بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے، تحقیق
تحقیق کے مطابق 95 فیصد طلبہ اپنے اسائنمنٹس اے آئی چیٹ بوٹس سے لکھوانے لگے ہیں، جس کے باعث اساتذہ تشویش میں مبتلا ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ طلبہ حقیقی معنوں میں سیکھنے کے بجائے سیکھنے کی خوش فہمی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نئے ’’ہیومنائزنگ‘‘ اے آئی پروگرامز تحریروں کو زیادہ مستند اور فطری انداز میں پیش کرنے لگے ہیں، جس کی وجہ سے اساتذہ کے لیے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تحریروں کی شناخت کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

محققین کے مطابق اساتذہ کی جانب سے اے آئی سے تیار کردہ تحریروں کی شناخت کرنے اور ان سے بچنے کے لیے استعمال ہونے والے طریقوں کے درمیان جاری مقابلے میں اساتذہ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.