Gas Leakage Web ad 1

وزارت مذہبی امور، وزارت خزانہ اور قومی بچت کے اشتراک سے حج سیونگ پلان پر کام شروع

0

اسلام آباد: حج سیونگ پلان متعارف کرانے کی تیاری، سود سے پاک بچت کی سہولت فراہم کی جائے گی

Gas Leakage Web ad 2

وزارت مذہبی امور، وزارت خزانہ اور قومی بچت کے اشتراک سے حج سیونگ پلان پر کام شروع ہوگیا ہے۔
پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو عمران خان جیل میں رہنے کا آصف زرداری کا ریکارڈ توڑ دینگے: بلاول
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

حج سیونگ پلان کے تحت عازمین حج ڈیجیٹل ذرائع سے ماہانہ رقم جمع کرا سکیں گے۔ اس منصوبے میں بچت کی مدت کے انتخاب اور خاندان کے افراد کو رقم منتقل کرنے کی سہولت بھی شامل ہوگی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ حج سیونگ پلان کے طریقہ کار اور دیگر تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.