پراسیکیوشن کے دو گواہوں نے منشیات فروشی میں سہولت کاری کے کیس میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو شناخت کرلیا

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پراسیکیوشن کے دو گواہوں نے ان کی شناخت کرلی۔ گواہوں میں لیڈی کانسٹیبل سونیا اشرف اور تفتیشی افسر منصور شامل ہیں۔
جھوٹی خبر چلانے پر اینکر اور صحافی کو 50, 50 لاکھ روپے کا جرمانہ
لیڈی کانسٹیبل سونیا اشرف نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کو گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پبلک پراسیکیوٹر شکیل عباسی نے کہا کہ دو گواہوں نے ملزمہ کو شناخت کیا ہے، جبکہ سی ڈی آر سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزمہ منشیات فروشوں سے رابطے میں تھی۔
سرکاری وکیل کے مطابق ملزمان، انمول عرف پنکی کی فراہم کردہ لوکیشن پر منشیات سپلائی کرتے تھے۔ ملزمہ کے خلاف 2018 میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مقدمہ درج کیا تھا۔



