کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہوگئے۔

کراچی میں دوسرے روز بھی رات گئے شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہے۔ لائنز ایریا، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، سرجانی اور قائدآباد میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے حملے میں محفوظ 3 پاکستانی ارکان کراچی پہنچ گئے
گلشن اقبال، ہاکس بے، موسیٰ کالونی اور دیگر علاقوں میں بھی بجلی بند ہے، جبکہ حب، ماڑی پور روڈ، مچھر کالونی، نیو کراچی اور لیاری میں بھی رات گئے بجلی غائب رہی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پریشان ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی تھی۔



