صومالیہ میں بحری قزاقوں کے حملے میں محفوظ رہنے والے 3 پاکستانی ارکان غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے کراچی پہنچ گئے۔

صومالی قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والے تینوں پاکستانی ایتھوپین ایئرلائن کے ذریعے کراچی پہنچے، جہاں گورنر سندھ نہال ہاشمی اور میئر مرتضیٰ وہاب نے کراچی ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
کے پی پولیس نے ڈرون حملوں سے بچنے کیلئے روس یوکرین جنگ میں استعمال ہونیوالا حفاظتی جال لگالیا
رہائی پانے والے کریو ممبران میں سیکنڈ انجینیئر حسین یوسف، عمران علی اور محمد یاسین شامل ہیں۔ وطن واپسی پر اہل خانہ نے انتہائی جذباتی انداز میں اپنے پیاروں کا استقبال کیا۔
وطن پہنچنے والے ارکان کا کہنا تھا کہ قید کے دن ان کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں تھے اور رہائی پر وہ اللہ کے شکر گزار ہیں۔
اس موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ بحری قزاقی کے واقعے میں جاں بحق عملے کے 3 ارکان کے اہل خانہ، زخمیوں اور زندہ بچ جانے والے تمام 7 ارکان کے لیے حکومت کے اعلان کردہ امدادی پیکیج پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رہائی پانے والے 2 کریو ممبران کا تعلق کراچی جبکہ ایک کا تعلق سوات سے ہے۔



