Gas Leakage Web ad 1

سلمان اکرم نے محسن نقوی کا سہیل آفریدی پر مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام مسترد کردیا

0

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے لگائے گئے الزام کو مسترد کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار نہیں بلکہ حکومت کے ارادے کچھ اور تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 72 گھنٹوں کے اندر خیبرپختونخوا کے 5 اضلاع میں ایمرجنسی لگانے کی بات کی گئی تھی۔
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے اہم کردار کو خراج تحسین
سلمان اکرم راجہ کے مطابق پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ وہ ایمرجنسی کی اجازت نہیں دے سکتے، جبکہ سہیل آفریدی اور ان کی رائے میں کوئی اختلاف نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے منگل کو ملاقات کی آمدگی ظاہر کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاہتی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی اور ان کے خاندان کی مرضی کے مطابق کرایا جائے، جبکہ حکومت کا مؤقف تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج آئین اور قانون کے مطابق ہی ہوگا۔

ایک اور بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ حکومت مذاکرات میں مشاورت اور اتفاق رائے کا راستہ اپنانے کے لیے تیار نہیں تھی۔

واضح رہے کہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں تقریباً تمام معاملات پر اتفاق رائے ہو گیا تھا، لیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.