Gas Leakage Web ad 1

حب میں ایک سال قبل اعلان کردہ یوٹیلیٹی سٹورکا قیام عمل میں نہ لایاجاسکا

0

حب (نمائندہ خصوصی)بلوچستان کے اول دل صنعتی زون شہر حب میں سابق چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے ایک سال قبل یوٹیلیٹی اسٹور منظوری دینے کے بعد بھی عدم توجہی کے باعث تاحال قائم نہ ہوسکا حب شہر میں یوٹیلیٹی اسٹور نہ ہونے کے باعث حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں فراہم کردہ عوام کو سبسڈی اشیاء خوردونوش ریلیف سے مزدور طبقہ عام شہری محروم ہیں حب کے عام شہری مہنگے داموں پر اشیاء خوردونوش رمضان المبارک میں بھی خریدنے پر مجبور ہیں حب شہریوں کا حکومت وقت حب شہر میں مستقل بنیاد پر یوٹیلیٹی اسٹور قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے اول دل صنعتی زون شہر حب میں سابق چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے ایک سال قبل یوٹیلیٹی اسٹور منظوری دینے کے بعد بھی عدم توجہی کے باعث تاحال قائم نہ ہوسکا حب شہر میں یوٹیلیٹی اسٹور نہ ہونے کے باعث حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں فراہم کردہ عوام کو سبسڈی اشیاء خوردونوش ریلیف سے مزدور طبقہ عام شہری محروم ہیں حب کے عام شہری مہنگے داموں پر اشیاء خوردونوش رمضان المبارک میں بھی خریدنے پر مجبور ہیں حب شہریوں کا حکومت وقت حب شہر میں مستقل بنیاد پر یوٹیلیٹی اسٹور قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حب عوام حکومت بلوچستان کی جانب سے فراہم کیا جانے والے رمضان پیکیج سے محروم ہے دنیاء صف میں قدرتی دولت اور نعمت سے مالا مال صوبہ ہونے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کا اول صنعتی دل شہر ہونے کے باوجود بھی حکومت کی عدم توجہی کے باعث یہاں کے شہری یوٹیلیٹی اسٹور جیسی نعمت سے بھی محروم ہیں ضلع حب کی عوام حکومت بلوچستان کی جانب سے فراہم کیا جانے والا رمضان پیکیج سے یہاں کی عوام محروم ہیں جوکہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے مطابق اب تک یہاں کی عوام کو رمضان پیکج فراہم نہیں کیا گیا ہے حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کے عوام کو رمضان پیکیج فراہم کیا گیا ہے سب سے زیادہ ریوینیو دینے والے شہر کے عوام کو عرصہ دراز سے حکومت کی عدم توجہی کے باعث یہاں کی عوام کو یوٹیلیٹی اسٹور تک دستیاب نہیں ہے جبکہ بلوچستان صوبہ بھر کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں عوام کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز دستیاب ہیں ۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آسمان سے باتیں کرنے والی مہنگائی نے بالخصوص مزدور اور غریب طبقے عام شہری عوام کا جینا محال ہوچکا ہے ضرورت زندگی کی اہم کھانے پینے کی چیزیں اشیاء خورونوش کی قیمتیں غریب اور مزدور طبقے عام شہری کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے حب کے عوامی حلقوں نے حکومت وقت کی توجہ دلاتے ہوئے اپیل کی ہے کہ گورنر بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان حب شہر کی حالت راز اور یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہ ہونے پر شختی سے نوٹس لیا جائے۔

 

 

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.