لاہور: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بیک ڈور رابطوں کے باعث لانگ مارچ ملتوی کیے جانے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ لانگ مارچ ملتوی کرنے کے بعد ابھی تک حکومت کی جانب سے مذاکرات کا کوئی سگنل نہیں دیا گیا، تاہم ہم نے حکومت کو مزید وقت دیا ہے تاکہ وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے۔
رضوان کا ایک بار پھر اپنے خلاف الزامات کے حوالے سے این سی سی آئی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کا لانگ مارچ کسی بیک ڈور رابطے کی وجہ سے ملتوی نہیں کیا گیا بلکہ یہ پارٹی کا انفرادی فیصلہ تھا۔ اگر کوئی بات ہوگی تو علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی موجود ہیں، کوئی رابطہ کاری ہوتی ہے تو ضروری نہیں کہ وہ فوری طور پر منظر عام پر آئے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی تازہ لہر اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ سب مل بیٹھ کر بات کریں۔ مذاکرات کے نتیجے میں کوئی فیصلہ ہوا تو ہم اس کی پاسداری کریں گے، ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ بانی کو شفا اسپتال منتقل کیا جائے۔



