Gas Leakage Web ad 1

پاکستان والی بال ٹیم ایشین گیمز مینجمنٹ کی بدانتظامی کا شکار، بس ڈرائیور نے غلط جمنازیم میں پہنچا دیا

0

پاکستان والی بال ٹیم ایشین گیمز کی انتظامیہ کی بدانتظامی کا شکار ہوگئی۔

Gas Leakage Web ad 2

ٹیم کے بس ڈرائیور نے ازبکستان کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں کو غلط جمنازیم پہنچا دیا، جس پر پاکستان والی بال ٹیم کے کپتان مراد جہاں نے سوشل میڈیا پر ایشین گیمز انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے اومان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
مراد جہاں نے کہا کہ میچ شروع ہونے میں کچھ ہی وقت باقی تھا لیکن بس ڈرائیور کو معلوم ہی نہیں تھا کہ میچ کس جمنازیم میں ہونا ہے۔ اس تاخیر کے باعث کھلاڑیوں کو وارم اپ کا موقع بھی نہیں مل سکا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جاپان جیسی جگہ پر اس طرح کی بدانتظامی کی توقع نہیں کر رہے تھے۔ کھانے کا معیار بھی اچھا نہیں، جبکہ ٹرانسپورٹ کے مسائل بھی درپیش ہیں۔ ایشین گیمز اس طرح منعقد نہیں ہوتے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.