حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر جاری لانگ مارچ کے معاملے پر ایک بار پھر مذاکرات کے لیے جماعت اسلامی سے رابطہ کرلیا۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کرکے ہفتے کے روز مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
احتجاج کا شوق نہیں، آج ہی پیٹرولیم لیوی ختم کردیں تو مارچ منسوخ کر دیں گے: حافظ نعیم
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے اور ہفتے کے روز جماعت اسلامی سے مذاکرات کی خواہاں ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان اور جماعت اسلامی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد حکومت کو جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات کے پانچ دور ہوچکے ہیں۔