موبائل انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز کا معیار بہتر بنانے کے لیے پی ٹی اے متحرک ہوگیا، اسلام آباد میں موبائل سروسز کی چیکنگ شروع کردی گئی ہے، جبکہ دیگر بڑے شہروں میں بھی معیار جانچا جائے گا۔
موبائل انٹرنیٹ اور وائس سروسز کی کوالٹی چیک کرنے کے لیے پی ٹی اے افسران فیلڈ میں پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے افسران کو موبائل سروسز کے معیار کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پختونخوا کے 6 ریجنزکے 26 اضلاع ہارڈ ایریا قرار، انتظامی و پولیس افسران کیلئے رسک الاؤنس منظور
پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تمام موبائل کمپنیوں کی سروس کا معیار اور ٹاورز کی ورکنگ چیک کی جائے گی۔ اسلام آباد کے بعد کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں بھی موبائل سروسز کا معیار جانچا جائے گا۔
سروس کوالٹی کے ساتھ فائیو جی رول آؤٹ کی پیشرفت کی بھی نگرانی کی جائے گی۔