Gas Leakage Web ad 1

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی

0

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی گئی ہے۔ نیپرا نے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے، جس کا اطلاق ستمبر 2026 کے بجلی بلوں میں ہوگا۔ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل کیا جائے گا۔ اسی طرح سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیپرا نے اپریل سے جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، جس کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026 تک ہوگا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی کیا جائے گا، جبکہ نیپرا کے مطابق اس اضافے سے صارفین پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.