ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے اسلام آباد اور وزیراعظم شہباز شریف کے منسک کے دوروں کا بھی تذکرہ کیا۔
ماضی کے مقابلے میں پاکستانی کمیونٹی بھی اب امریکا کے سیاسی عمل میں حصہ لے رہی ہے: امریکی رکن کانگریس
فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کو مزید آگے بڑھانے اور اعلیٰ سطح پر رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں تجارت، صنعت، زراعت اور باہمی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ادارہ جاتی تعاون کے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔