آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے ماحول دوست اقدامات کو فروغ دینے کے لیے گرین سبسڈیز کو شامل کر لیا ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق سبسڈیز کی مد میں گرین آلات کے لیے 476 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ توانائی کے شعبے میں 423 ارب روپے کی گرین سبسڈی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کا اگلے مالی سال کیلئے صرف تین ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ
اسی طرح خوراک کے شعبے کے لیے 19 ارب روپے، صنعتی شعبے کے لیے 8 ارب روپے، ٹرانسپورٹ کے لیے 5 ارب روپے اور زرعی شعبے کے لیے 21 ارب روپے کی گرین سبسڈی مختص کی گئی ہے۔
دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے تمام وزارتوں کو اپنے اپنے شعبوں میں ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔ حکومت نے گرین انیشیٹو کے تحت ماحول دوست منصوبوں اور سرگرمیوں کو خصوصی سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔