Gas Leakage Web ad 1

پنجاب سے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی ترسیل میں رکاوٹیں، کے پی میں آٹا مہنگا ہوگیا

0

پنجاب سے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

خیبرپختونخوا کی فلور ملز انڈسٹری کا زیادہ تر انحصار پنجاب سے آنے والی گندم پر ہے۔ صوبے میں سالانہ 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم پیدا ہوتی ہے جبکہ مجموعی ضرورت 52 لاکھ میٹرک ٹن ہے، جس کے باعث 40 لاکھ میٹرک ٹن کے شارٹ فال کو پنجاب سے گندم اور آٹا خرید کر پورا کیا جاتا ہے۔

بابر اعظم انجری کے باعث بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے

پنجاب میں گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد روٹی مہنگی ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ سندھ میں بھی گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب سے آٹے اور گندم کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث فلور ملز کو مہنگے داموں گندم خریدنا پڑ رہی ہے، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

پنجاب سے آٹے اور گندم کی ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث صوبے بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2200 روپے سے بڑھ کر 2400 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس سے عام شہریوں اور کم آمدن والے طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے 2 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کی منظوری دے دی ہے اور اس مقصد کے لیے فنڈز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو خطوط ارسال کیے ہیں جن میں گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے پنجاب سے گندم کی ترسیل پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.