Gas Leakage Web ad 1

بابر اعظم انجری کے باعث بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے

0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر Babar Azam انجری کا شکار ہونے کے باعث بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ٹیم منیجمنٹ کے مطابق گھٹنے کی انجری کی وجہ سے بابر اعظم پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

پاکستان اور سعودی عرب کا توانائی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے ڈاکٹرز بابر اعظم کی انجری کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ان کی فٹنس سے متعلق مزید اپ ڈیٹس بعد میں جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے میرپور ڈھاکا میں شروع ہوگا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی یہ دوسری سیریز ہے۔

پاکستانی کپتان Shan Masood نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ کے لیے تیار کی گئی پچ فاسٹ بولرز کے لیے موزوں دکھائی دے رہی ہے جبکہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ پچ کا آخری جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.