پاکستان اور سری لنکا کی افواج کے درمیان انسداد دہشتگردی کے شعبے میں مشترکہ مشق "شیک ہینڈز-II” پاکستان کے شہر تربیلا میں منعقد کی گئی۔ دو ہفتوں پر محیط اس مشق کا آغاز 27 اپریل 2026 کو ہوا تھا جبکہ آج اس کا اختتام ہوا۔ مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور سری لنکن اسپیشل فورسز کی کومبیٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔
سائنسدانوں نے توند کی چربی کو روکنے کا نیا طریقہ دریافت کرلیا
اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سری لنکا سے میجر جنرل اجیت ابے وردھنا (WWV RWP RSP) نے بھی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کیا۔ مشق کے دوران دونوں افواج کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کا مظاہرہ کیا۔
اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں استعمال ہونے والے طریقہ کار، مشقوں اور تکنیک کو مزید بہتر بنانا تھا، جبکہ دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا بھی اس کا اہم مقصد تھا۔