Gas Leakage Web ad 1

ایران جنگ میں ثالثی، امریکی ایوانِ نمائندگان میں پاکستان کی امن کوششوں کی ستائش کی قرارداد پیش

0

واشنگٹن: ایران جنگ میں مؤثر ثالثی کے کردار پر امریکی ایوانِ نمائندگان میں پاکستان کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے ایک قرارداد پیش کر دی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ قرارداد امریکی کانگریس کے رکن Al Green نے ایوانِ نمائندگان میں پیش کی، جس میں پاکستان کو ایک "غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد ثالث” قرار دیا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق “شیک ہینڈز-II” تربیلا میں کامیابی سے مکمل

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ تباہ کن جنگ کے دوران پاکستان نے نہایت اہم اور کلیدی کردار ادا کیا جبکہ کانگریس رکن ال گرین نے قرارداد میں پاکستان کی سفارتی کوششوں اور کردار کو سراہا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان نے جانی اور مالی نقصان کو کم کرنے کے لیے مؤثر سہولت کاری فراہم کی اور سفارتی وفود کی میزبانی کے لیے شہروں کی بندش جیسے چیلنجز بھی برداشت کیے۔

مزید کہا گیا کہ جنگ کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے، تاہم پاکستان نے تعمیری مذاکرات کو ممکن بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق ایران جنگ کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے جبکہ یو این ایچ سی آر کے مطابق جاری تنازع کے باعث 32 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ اس جنگ کے دوران امریکی فوج کے 13 اہلکار ہلاک اور 399 سے زائد زخمی ہوئے۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ ایران جنگ کے مالی اخراجات غیر معمولی سطح تک پہنچ چکے ہیں اور معتبر اندازوں کے مطابق جنگ پر یومیہ تقریباً ایک ارب ڈالر خرچ ہو رہے ہیں۔ اس جنگ کے باعث عالمی سطح پر توانائی اور فیول سپلائی بھی متاثر ہوئی جبکہ جنگ کا خاتمہ نہ صرف فریقین بلکہ مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.