اقبالؒ کی فکر منصفانہ اور مستحکم نظام کیلئے مشعل راہ ہے: صدر، وزیراعظم
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ کا تصور سماجی انصاف اور خود کفیل پاکستان کے قیام کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے، اور ان کی فکر ایک منصفانہ، انسان دوست اور مستحکم نظام کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔
ٹرمپ ایران کو یورینیم افزودگی کی مشروط اجازت دینے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر راضی
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ قوم کی جانب سے علامہ محمد اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اور انہیں مسلمانانِ برصغیر کا محسن اور ایک عظیم فکری رہنما قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ نے خودی، عمل، ایمان اور فکری آزادی کا درس دیا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار نے ایک محکوم قوم کو بیداری اور خود مختاری کا شعور دیا، اور موجودہ دور میں ان کا پیغام ہمارے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ نے محبت، اخوت اور بیداریٔ ملت کو مقصدِ حیات قرار دیا، اور ان کے نظریات کی روشنی میں اتحاد اور علم ہی ہمارے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں۔