پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالر کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے تصدیق کی ہے کہ سعودی وزارت خزانہ کی طرف سے ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی ہے، جو سعودی حکومت کے اعلان کردہ 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی دوسری قسط ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نیتن یاہو، ٹرمپ اور پیوٹن کو انسانی حقوق کا شکاری قرار دے دیا
مرکزی بینک کے مطابق اس سے قبل 15 اپریل کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر پہلے ہی پاکستان کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔
سعودی عرب نے پاکستان کو مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
دوسری جانب چند روز قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں بھی توسیع متوقع ہے، جس کے تحت سالانہ رول اوور کے بجائے اسے 3 سال کے لیے بڑھا دیا جائے گا اور اس کی میچورٹی 2028 تک چلی جائے گی۔
ادھر پاکستان نے گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس 45 کروڑ ڈالر سود کے ساتھ واپس ادا کیے، جبکہ متحدہ عرب امارات کے ایک ارب ڈالر کی ایک اور ادائیگی 23 اپریل کو متوقع ہے۔