Gas Leakage Web ad 1

غیر ملکی وفود کی آمد: اسلام آباد میں ٹریفک کا متبادل پلان جاری، ایکسپریس وے اور ریڈ زون بند

0

وفاقی دارالحکومت میں اہم غیر ملکی وفود کی آمد کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس نے سیکیورٹی اور آمد و رفت کو بحال رکھنے کے لیے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔
اہم پابندیاں:
ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون: ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گا۔
اسلام آباد ایکسپریس وے: کورال سے زیرو پوائنٹ تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
ہیوی ٹریفک: شہر کی تمام شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل بند کر دیا گیا ہے۔
متبادل راستے:
شہریوں کے لیے: جی-5، جی-6، جی-7 اور ایف-6، ایف-7 کے رہائشی راولپنڈی آنے جانے کے لیے مارگلہ روڈ اور نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔
کورال جانے کے لیے: زیرو پوائنٹ سے راستہ بند ہونے کی صورت میں سری نگر ہائی وے، اسٹیڈیم روڈ اور مری روڈ (چاندنی چوک) سے ہوتے ہوئے راول روڈ کا راستہ اختیار کریں۔
بھارہ کہو اور پارک روڈ: شہری بنی گالہ، لہتراڑ روڈ اور ترامڑی چوک کے راستے استعمال کریں۔
جی ٹی روڈ (ہیوی ٹریفک): لاہور سے پشاور جانے والی ہیوی ٹریفک روات، چک بیلی اور چکری انٹرچینج سے موٹروے استعمال کرے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو زحمت سے بچنے کے لیے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم 92.4 سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.