بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اسرائیل نواز جارحانہ پالیسیوں نے بھارت کو عالمی سطح پر عدم اعتماد اور انتہا پسند ریاست میں تبدیل کر دیا ہے۔
امریکا، ایران مذاکرات کا انعقاد پاکستان کی اہم کامیابی ہے: شرجیل میمن
بھارتی میجر جنرل (ر) یشپال مور کے مطابق پاکستان کے ثالثی کردار میں فیلڈ مارشل کی قیادت اور صلاحیت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ جنگ کے دوران مکمل طور پر غیر جانبدار مؤقف اپناتے ہوئے دونوں فریقین کا اعتماد حاصل کیا۔
بھارتی میجر جنرل (ر) یشپال مور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ایران پر حملوں اور ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کی شدید مذمت کی، جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل سفیر نے لبنان پر حملے کے حوالے سے بھی اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ بہترین اور متوازن حکمت عملی پاکستان کو سعودی عرب اور چین کے ساتھ بھی بہتر تعلقات قائم رکھنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔