Gas Leakage Web ad 1

ملک بھر میں رواں مالی سال گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ: رپورٹ

0

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق آٹو انڈسٹری کی مضبوط کارکردگی کا ثبوت ہے کہ ملک بھر میں رواں مالی سال گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 43 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ ملک بھر میں جولائی سے مارچ تک 1 لاکھ 44 ہزار 29 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ایران اور امریکا پاکستان پر اعتماد کر کے اسلام آباد آئے: مراد علی شاہ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2025 کے مقابلے میں مارچ 2026 میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور مارچ 2026 میں مجموعی طور پر 15 ہزار 531 یونٹس فروخت ہوئے۔
پاما رپورٹ کے مطابق فروری 2026 کے مقابلے مارچ 2026 میں گاڑیوں کی فروخت میں 9 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ جولائی تا مارچ ٹرکوں کی فروخت سالانہ 82 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ہزار 823 یونٹس تک پہنچ گئی۔
اسی عرصے میں بسوں کی فروخت سالانہ 33 فیصد اضافے سے بڑھ کر 542 یونٹس رہی۔
رپورٹ کے مطابق مارچ 2026 میں ٹریکٹرز کی فروخت میں سالانہ 96 فیصد اور ماہانہ 75 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ مقامی سطح پر اس ماہ 3 ہزار 8 ٹریکٹرز فروخت ہوئے۔ تاہم جولائی تا مارچ ٹریکٹرز کی مجموعی فروخت سالانہ 13 فیصد کمی کے ساتھ 23 ہزار 230 یونٹس ریکارڈ کی گئی۔
پاما رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی تا مارچ موٹر سائیکلوں کی فروخت سالانہ 32 فیصد بڑھ کر 10 لاکھ 59 ہزار 898 یونٹس تک پہنچ گئی، جبکہ الیکٹرک وہیکل گاڑیوں کی فروخت ایک ماہ میں 61 فیصد اضافے کے ساتھ 53 یونٹس ریکارڈ ہوئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.