عدالت نے قرار دیا ہے کہ سی سیکشن جیسے آپریشن کے دوران آئی سی یو کی سہولت کا نہ ہونا سنگین غفلت ہے، جبکہ شدید خون بہنے کو بروقت قابو نہ کرنا پیشہ ورانہ کوتاہی کے زمرے میں آتا ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے معیاری طبی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں۔
ایران، امریکا مذاکرات کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات، ریڈ زون فوج کے حوالے
درخواست گزار افسر خان کے مطابق خاتون کو زچگی کے لیے ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم اسے بروقت خون اور مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریضہ کو تشویشناک حالت میں دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی، جبکہ ابتدائی ہسپتال میں ایمرجنسی اور وینٹی لیٹر جیسی بنیادی سہولیات بھی موجود نہیں تھیں۔
درخواست گزار نے مزید بتایا کہ متعلقہ گائناکالوجسٹ آپریشن کے فوری بعد ہسپتال سے چلی گئی، اور کئی گھنٹوں بعد واپسی تک مریضہ کی حالت مزید خراب ہو چکی تھی۔