Gas Leakage Web ad 1

ملک میں 81 لاکھ سے زائد سمز ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر فعال ہونے کا انکشاف

0

نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈز کی بروقت تجدید کرائیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان نادرا کے مطابق متوفی افراد کے نام پر رجسٹرڈ موبائل سمز کسی بھی وقت بند کی جا سکتی ہیں، اس لیے شہری اپنے مرحوم رشتہ داروں کے نام پر موجود سمز کو اپنے نام منتقل کروائیں۔ مزید یہ کہ جون کے بعد تاخیر سے تجدید کرانے کی صورت میں اضافی فیس اور جرمانے کا بھی امکان ہے۔

ہماری انگلیاں اب بھی ٹریگر پر، لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: ایرانی صدر

شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ہی اس کی تجدید کروا لیں، کیونکہ میعاد ختم ہونے کی صورت میں بینک اکاؤنٹس، موبائل سمز اور دیگر سہولیات متاثر ہو سکتی ہیں۔

نادرا کے مطابق ایسے افراد سرکاری اور فلاحی پروگراموں سے بھی محروم ہو سکتے ہیں، جبکہ تاخیر سے تجدید پر جرمانہ ممکن ہے، اگرچہ فی الحال نادرا اس کا اطلاق نہیں کر رہا۔

نادرا ریکارڈ کے مطابق کروڑوں شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کی میعاد ختم ہو چکی ہے، اور ادارے کی جانب سے شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے تجدید کی یاد دہانی بھی کروائی جاتی ہے۔

ترجمان کے مطابق 18 سال کی عمر مکمل ہونے پر شہری فوری طور پر شناختی کارڈ بنوائیں، کیونکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے موبائل سروس کے لیے فعال شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے کے بعد موبائل سمز بلاک ہو سکتی ہیں، جبکہ تجدید کے لیے نادرا مراکز، پاک آئی ڈی ایپ اور ای سہولت جیسی سہولیات دستیاب ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.