Gas Leakage Web ad 1

پاکستان دنیاکی بہت بڑی جنگ رکوانے میں کامیاب ہوا، مودی فارغ ہوگیا اس کے پلےکچھ نہیں رہا: خواجہ آصف

0

اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی ایک بڑی جنگ رکوانے میں کامیاب ہوا ہے، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اب غیر مؤثر ہو چکے ہیں اور بھارتی میڈیا اس صورتحال پر ردعمل دیتا رہے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

حکومت کا عازمینِ حج کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سب کو مبارک ہو، اللہ نے پاکستان کو عالمی سطح پر عزت دی ہے اور ملک کو ایک بااعتماد ثالث کے طور پر خطے اور دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق عرب ممالک، عالمی طاقت امریکا سمیت دنیا بھر کی توجہ اس وقت پاکستان پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ شام تک جنگ کے گہرے بادل منڈلا رہے تھے، تاہم عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی جنگ بندی کے لیے کی گئی کوششیں کامیاب ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے بعد پاکستان سیاسی طور پر ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے جہاں استحکام آئے گا اور معیشت پر توجہ دی جا سکے گی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سول اور عسکری قیادت پر مشتمل ہائبرڈ ماڈل نے گزشتہ دو سے تین برسوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جب ریاستی ادارے مل کر کام کریں تو پاکستان عالمی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اب غیر مؤثر ہو چکے ہیں اور بھارتی میڈیا اس صورتحال پر ردعمل دیتا رہے گا، جبکہ ان کے مطابق پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی ہے اور بھارت اب بھی اپنی ساکھ بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور قوم اب پاکستان کو داخلی محاذ، معیشت اور دہشت گردی جیسے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کو بھی پاکستان کی طویل میزبانی کا خیال رکھنا چاہیے، اور اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو پاکستان کے پاس دیگر آپشنز موجود ہوں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.