Gas Leakage Web ad 1

9 اور 10 اپریل کی تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

0

ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں دو روزہ مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی سطح پر عام تعطیل ہوگی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جنگ بندی کرانے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے شکر گزار ہیں،ایرانی وزیرخارجہ

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ان مقامی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے، جن کے لیے تیاریاں آج سے شروع کی جا رہی ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود 10 اپریل کو اسلام آباد میں ملاقات کریں گے تاکہ خطے میں پائیدار امن کے لیے پیش رفت کی جا سکے۔

وزیراعظم کابینہ اجلاس کے بعد تمام اتحادی جماعتوں کو مذاکراتی عمل اور اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.