حکومت نے موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصول نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا کہ ایک ماہ تک نیٹ میٹرنگ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری، بی این پی اور جماعت اسلامی میں کانٹےکا مقابلہ متوقع
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیٹ بلنگ پالیسی کا اطلاق صرف نئے سولر صارفین پر ہوگا، جبکہ حکومت کے اتحادی بھی سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اویس لغاری نے یہ بھی کہا کہ ان کی اہلیہ بھی اس پالیسی کے خلاف ہیں۔
یاد رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
نئے ریگولیشنز کے مطابق پرانے سولر صارفین اپنی بجلی نیشنل گرڈ کو 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے پرانے ریٹس پر ہی فروخت کریں گے، تاہم نئے صارفین کے لیے نیشنل گرڈ کو بیچی جانے والی بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 17 روپے 19 پیسے کی نمایاں کمی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجرا کا فوری نوٹس لیا تھا۔