ورلڈ ماسٹر گیمز ویٹ لفٹنگ ایونٹ ، پاکستان کے مقصود امجد راٹھور نے گولڈ میڈل جیت لیا

ورلڈ ماسٹر گیمز ویٹ لفٹنگ ایونٹ ، پاکستان کے مقصود امجد راٹھور نے گولڈ میڈل جیت لیا

0

پاکستان کے سینئر ویٹ لفٹر مقصود امجد راٹھور نے ابوظہبی میں ہونے والے ورلڈ ماسٹر گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔
خواتین سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، صدر مملکت

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر سہیل جاوید بٹ کے مطابق 66 سالہ مقصود امجد راٹھور نے 95 کلوگرام باڈی ویٹ کی کیٹیگری میں سنیچ میں 55 کلو اور کلین اینڈ جرک میں 65 کلو ٹوٹل 120 کلو وزن اٹھا کر یہ کامیابی حاصل کی۔ ان کے ساتھ کراچی کے نفیس احمد آفیشل کے طور پر موجود تھے۔ انہوں نے بین الاقوامی حریفوں کو شکست دے کر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

مقصود امجد راٹھور اس سے قبل ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں اور ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ ملک کے سینئر ایتھلیٹس کے لیے بھی ایک بڑی مثال ہے۔

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر جبران بن سلمان، کھیلوں سے وابستہ حلقوں، شائقین اور اہلِ خانہ نے اس تاریخی فتح پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے پاکستان کے لیے ایک عظیم اعزاز قرار دیا۔ ماہرین کے مطابق مقصود امجد راٹھور کی یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی حوصلہ افزا پیغام ہے کہ محنت، نظم و ضبط اور لگن کے ذریعے ہر عمر میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.