sui northern 1

پاکستان سمیت کون سے ممالک غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہوچکے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان سمیت کون سے ممالک غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہوچکے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

0
Social Wallet protection 2

**غزہ پیس بورڈ میں شامل ممالک کی فہرست سامنے آگئی، پاکستان بھی شامل**

sui northern 2

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیر تشکیل "غزہ پیس بورڈ” میں اب تک پاکستان سمیت 19 ممالک شامل ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قطر، سعودی عرب، ترکی، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ ارجنٹائن، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، ہنگری، کوسوو، مراکش اور ویتنام نے بھی بورڈ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

کراچی کو Privatize کردیں، ہم سب مل کر خرید لیں گے اور بہت اچھا چلائیں گے: تابش ہاشمی

گزشتہ دنوں خبر آئی تھی کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی اس بورڈ میں شرکت پر اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔ واضح رہے کہ اس بورڈ کا بنیادی مقصد غزہ کی تعمیر نو کے امور کی نگرانی بتایا گیا ہے، تاہم اس کے چارٹر میں اس کے دائرہ کار کو صرف غزہ تک محدود نہیں رکھا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق امریکا مختلف عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی سربراہی میں قائم ہونے والے اس بورڈ کا حصہ بنیں، جس میں مستقل نشست کے لیے ایک ارب ڈالر کی فیس مقرر کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.