صدر امریکا کا وزیراعظم پاکستان کو غزہ امن بورڈ کی دعوت
اسلام آباد: وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان کو صدر امریکا کی طرف سے غزہ کے امن کے لیے قائم کردہ بورڈ میں شمولیت کی دعوت موصول ہوئی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کل سرکاری دورے پر سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے
میڈیا کے سوالات کے جواب میں جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطین کے مسئلے کے مستحل حل کی جانب لے جانے والی، غزہ میں امن اور سلامتی کی بین الاقوامی کوششوں سے وابستہ رہے گا۔
دعوت کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے غزہ پر امن بورڈ میں شامل ہونے کی امریکی صدر کی دعوت قبول کر لی ہے۔